دریائے چناب میں سیلاب، الرٹ جاری

حافظ آباد میں قادر آباد بیراج کے مقام پر دریائے چناب میں نچلے درجے کے سیلاب کے پیش نظر فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا ہے اور آفس میں فلڈ کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر دریا کے قریبی دیہات میں اعلانات کروائے جارہے ہیں۔ قادرآباد کے مقام پر اس وقت پانی کی آمد ایک لاکھ 80ہزار جبکہ اخراج ایک لاکھ 58ہزار کیوسک ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد ارشد اولکھ کے مطابق دریا میں پانی کی موجودہ صورت حال سے قریبی آبادیوں کو کوئی خطرہ نہیں، تاہم ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔  بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment