رمضان کے بعد پہلی پھانسی

لاہور(نیوزڈیسک) سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں تین خواتین کے قاتل اشرف نور کو تختہ دار پرلٹکا دیا گیا۔ اس موقع پر جیل کے ڈاکٹر، سپرنٹنڈنٹ جیل اور مجسٹریٹ بھی کوٹ لکھپت جیل کے پھانسی گھاٹ پر موجود رہے۔ ڈاکٹر نے مجرم اشرف کو موت کی تصدیق کی جس کے بعد اسکی میت ضروری کارروائی کے بعد لواحقین محمد لیاقت اور آل حسن کے حوالے کر دی گئی۔ مجرم اشرف کی اسکے اہل خانہ سے گزشتہ روز آخری ملاقات کرا دی گئی تھی۔واضح رہے کہ بادامی باغ کے اشرف نور نے اٹھار سال قبل تین خواتین عا ئشہ، دیبا اور ارم کو کو قتل کیا تھااس کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے جرم ثابت ہونے پراشرف نور کو سزائے موت کی سزا سنائی۔سیشن جج لاہور نے مجرم محمد اشرف کے بلیک ورانٹ جاری کئے جس پر گزشتہ الصبح اشرف نور کو پھانسی دیدی گئی

Comments (0)
Add Comment