سیالکوٹ ( شمع نیوز ڈیسک )بیٹی کیوںپیدا کی سیالکوٹ کے علاقہ دھندل میں خاوند اور سسرالیوں نے زمانہ جاہلیت کی یاد دلادی.بائس سالہ عروج کو دوسری بیٹی پیدا کرنے پر مار مار کر لہولہان کردیا. زمین پھٹی نہ آسمان کہنے کو تو بیٹیاں خُدا کی رحمت ہوتی ہیں لیکن ڈسکہ کے علاقہ دھندھل میں بائیس سالہ عروج نے الزام لگایا ہے کہ دوسری بیٹی پیدا کرنے پر مجھے میرے خاوند اور ساس سسر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے.خاتون نے الزام لگایا ہے کہ جب پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئ تھی تب بھی میرے ساتھ یہی سلوک کیا گیا تھا اور دوسری بیٹی کی پیدائش نے بھی میرے اوپر قیامت برپا کردی ہے.مسلسل تین روز سے مجھ پر بدترین تشدد کیا جا رہا تھا آج اہل محلہ نے میرےوالدین کو اطلاع کی جسکیبعد میرے والدین اور اہل محلہ نے سسرالی چنگل سے نکال کر ہسپتال داخل کروادیا ہے.جبکہ ترجمان ڈی پی او کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا جارہا ہے میڈیکل رپورٹ آنے پر قانونی کاروائ کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا.