زنجیروں میں جکڑانوسالہ بچہ بازیاب

حافظ آباد میں جبری مشقت کے لیے زنجیروں میں جکڑا 9 سالہ بچہ بازیاب
حافظ آباد میں پولیس نے پولٹری کی دکان سے جبری مشقت کیلیے زنجیروں میں جکڑا 9 سالہ بچہ بازیاب کراکے مالک کو گرفتار کرلیا۔
حافظ آباد سٹی پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ علی پور روڈ پر پولٹری شاپ کے مالک جمشید علی نے 9سالہ زین علی کو جبری مشقت کے لئے زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے۔
جس پر پولیس نےفوری کارروائی کرتے ہوئے وہاں پر چھاپہ مار کر بچے کو بازیاب کرلیا جبکہ دکان مالک جمشید علی کو گرفتار کرکے اسکے خلاف چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment