سرفراز احمد کی میچ کے دوران جمائیاں , وجہ سامنے آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) سرفراز احمد کی بھارت کے خلاف اہم ترین میچ کے دوران جمائیاں لینے کی وجہ سامنے آگئی۔ سرفراز احمد بھارت کے خلاف میدان میں اتاری جانے والی ٹیم کی سلیکشن سے ناخوش تھے۔سرفراز احمد شعیب ملک اور عماد وسیم کو بھارت کے خلاف میچ میں موقع دینے کے حق میں نہیں تھے اور ان کی جگہ محمد حسنین اور آصف علی کو لینا چاہتے تھے تاہم ہیڈکوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق شعیب ملک اور عماد وسیم کو بھارت کے خلاف میدان میں اتارنے کے حق میں تھے۔اس حوالے سے میچ سے قبل رات کو قومی ٹیم کے کپتان، ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے درمیان طویل بحث ہوئی اور سرفراز احمد کو ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر کے سامنے سر تسلیم خم کرنا پڑا۔ پوری رات جاگنے کے باعث سرفراز احمد میچ کے دوران جمائیاں لیتے نظر آئے

Comments (0)
Add Comment