سری لنکن اوپنر اس وقت ہوئے انجری کاشکار ہوئے جب آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی گیند ان کی گردن پر جا لگی۔ آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی باؤنسر لگنے سے سری لنکن بیٹسمین ڈیموتھ کرونارتنے گراؤنڈ میں گر گئے۔
آسٹریلین فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی گیند کی رفتار 142 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
کرونارتنے کو اسٹریچر پر لٹا کر گراؤنڈ سے اسپتال لے جایا گیا، اسپتال جاتے ہوئے سری لنکن اوپنر میڈیکل اسٹاف سے باتیں کر رہے تھے۔بشکریہ روزنامہ جنگ
سری لنکن بیٹسمین کرونارتنے گیند لگنے سے زخمی
