سعودی عرب میں افسوسناک واقعہ،35افراد جاں بحق

ریاض:سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ مدینہ سے 170 کلو مٹیر دور الاکحل ہجرہ روڈ پر بس اور لوڈر میں تصادم کے باعث جانی نقصان ہوا، بس میں 39 مسافر سوار تھے۔ سعودی میڈیا کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایشیا اور عرب ممالک سے ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو الحمنا اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی تفتیش بھی شروع کردی گئی

Comments (0)
Add Comment