سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ

روپوٹ : حاجی محسن ہاشمی دمام سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، چھ پاکستانی چل بسے۔ریاض : تیزرفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے نیچے گرگئی، حادثہ میں پاکستان سے مزدوری کیلئے جانے والے چھ افراد چل بسے، مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے علاقے دمام کے پاس خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، اس حوالے سے سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیز رفتار کار ڈرائیور کے کنٹرول میں نہ رہی اور پل سے نیچے جا گری، گاڑی میں چھ افراد سوار تھے جن کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے تھا۔
ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پیشہ کے لحاظ سے تین مستری اور تین مزدور تھے۔ جو گھر سے نکل کر اپنے کام پر جارہے تھے، مرنے والوں کی میتیں الجبیل رائل کمیشن اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین افراد کا تعلق سیالکوٹ سے تھا ان میں دو سگے بھائی بھی تھے، جن کے نام شان اور سلیمان بتائے جارہے ہیں۔ایک بھائی کی شادی تین ماہ قبل ہوئی تھی جو اپنی نئی نویلی دلہن کو چھوڑ کر ایک ہفتہ قبل ہی چھٹی گزار کر سعودی عرب واپس آیا تھا۔متوفی روزگار کے لیے پاکستان سے ایک ہفتے قبل ہی پہنچا تھا، ایک مزدور کا تعلق گو جرانوالہ جبکہ ایک کا پشاور سے تھا، جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان بھیجنے کے لیے پاکستانی کیمونٹی اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں کررہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment