سعودی عرب نے پاکستان میں اپنی 70برس کی کمائی ضائع کر دی

سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے سعودی عرب نے پاکستان میں اپنی 70برس کی کمائی ضائع کر دی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر خدانخواستہ اسرائیل حملہ آور ہو تو ترک اور پاکستانی ہی حجاز کے دفاع میں سربکف ہوں گے۔

اسرائیل کے بعد عرب اب ایک اور سانپ پالنے لگے۔ بھارت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے سعودی عرب نے پاکستان میں اپنی 70برس کی کمائی ضائع کر دی۔ خدانخواستہ اسرائیل حملہ آور ہو تو ترک اور پاکستانی ہی حجاز کے دفاع میں سربکف ہوں گے۔ اسرائیل کے بعد عرب اب ایک اور سانپ پالنے لگے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں ہارون الرشید نے کہا کہ جنت جل رہی ہے اور ہم سب خاموشی سے رو رہے ہیں۔ یہ ایک ممتاز اداکارہ نے لکھا ہے ۔ روئیں کیوں؟ مظلوم کشمیریوں کی انشاءاللہ مدد کریں گے۔ جو عزم رکھتے ہیں ، وہ راستے بھی ڈھونڈ نکالتے ہیں۔ اللہ نے اپنی دنیا شیطان کے حوالے نہیں کر دی ۔اک در بند سو در کُھلے ہیں۔ جنت جل رہی ہے اور ہم سب خاموشی سے رو رہے ہیں” یہ ایک ممتاز اداکارہ نے لکھا یے۔ روئیں کیوں؟ مظلوم کشمیریوں کی انشاءاللہ مدد کریں گے۔ جو عزم رکھتے ہیں ، وہ راستے بھی ڈھونڈ نکالتے ہیں۔۔ اللہ نے اپنی دنیا شیطان کے حوالے نہیں کر دی ۔ اک در بند سو در کھلے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ عرب، عرب نہیں رہے مٹی کا ڈھیر ہو گئے ہیں ۔ مان لیا کہ اسرائیل ان پر مسلط کر دیا گیا تھا۔ دنیا کی واحد بت پرست قوم بھارت کے در دولت پہ تو وہ خود سجدہ ریز ہیں۔ بتوں سے تجھ کو اُمیدیں خدا سے نا اُمیدی/ مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے۔ رب، عرب نہیں رہے مٹی کا ڈھیر ہو گئے ہیں ۔ مان لیا کہ اسرائیل ان پر مسلط کر دیا گیا تھا۔ دنیا کی واحد بت ہرست قوم بھارت کے در دولت پہ تو وہ خود سجدہ ریز ہیں۔۔۔۔ بتوں سے تجھ کو امیدیں خدا سے نا امیدی/ مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تب سے ہی پاکستان عالمی برادری کی توجہ اس اہم مسئلے اور مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کی جانب مبذول کروا رہا ہے۔ ایسے میں پاکستان نے اپنی مؤثر سفارتکاری کی وجہ سے کئی ممالک کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر مدد کرنے کا بھی کہا ، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی بارہا مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کر چکے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment