سندھ کی بچیوں کوتعلیم کے زیور سے آراستہ ہوناچاہیے

رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ
سندھ کی لڑکیاں تیلیم کے زیور سے آراستہ ہونی چاہیں
کیونکہ اسکے بنا ترقی ناممکن ہے یہ بات پی ٹی آئی رہنما انیسا ولی اللہ نے سکرنڈ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا انکا مزید کہنا تھا کہ عورتوں اور بچوں کے تحفظ کے لئے قوانین صرف کتابوں میں بند کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں جنکی وجہ سے سندھ کی کتنی ہی عورتیں کاروکاری کے الزام میں جان سے جاتی ہیں تشدد برداشت کرتی ہیں تعلیم کے بجائے گھر گھر محنت مزدوری کرتی ہیں اور یہی حال معصوم بچوں کے ساتھ بھی ہے اسی لئے میں نے یہ عہد کیا ہے کہ زندگی بھر عورتوں اور بچوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتی رہوں گی ۔ جسکی مہم کے سلسلے میں عوام میں شعور کی بیداری کے لئے نشاط ویلفیئر اور چائلڈ رائٹس کے تحت مہم چلائی جا رہی ہے جبکہ میری خواہش ہے کہ سندھ کا ہر باشعور انسان عورتوں اور بچوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائے اور میں بھی اسمبلی میں پہنچ کر بھی ان لوگوں کی آواز اعلی ایوانوں تک پہنچائوں گی۔

Comments (0)
Add Comment