سکرنڈ پریس کلب میں نومنتخب باڈی کی تقریب حلف برداری

(( رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ ))
سکرنڈ پریس کلب میں نومنتخب باڈی کی حلف برداری تقریب منتخب کی گئی
اس موقع پر سکرنڈ پریس کلب کے سرپرست اعلی راؤ عبدالمنان نے سکرنڈ پریس کلب کی نومنتخب باڈی سے حلف لیا نے
سکرنڈ پریس کلب کی نومنتخب باڈی کے
صدر: محمدصدیق منگیو
سینئر نائب صدر : اللہ بچایو بھٹی
نائب صدر: مشتاق احمد سولنگی
جنرل سیکرٹری: عبدالتواب شیخ
ڈپٹی جنرل سیکریٹری: عمران احمد قادری
اور خزانچی والی محمد بھٹی ۔ اور ترجمان خلیل احمد راجپوت نے سکرنڈ پریس کلب کے آئین کے مطابق حلف اٹھایا
تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا جس کی سعادت سکرنڈ پریس کلب کے سینئر صحافی و کالم نگار قاضی جاوید سنائی نے کی
تقریب کی کمپیئرنگ عارف خانزادہ نے کی
تقریب میں سکرنڈ پریس کلب کے سرپرست اعلی راؤ عبدالمنان ۔ سکرنڈ پریس کلب کے صدر سینئر صحافی ادیب و دانشور استاد محمد صدیق منگیو ۔ سکرنڈ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عبدالتواب شیخ ۔ سکرنڈ پریس کلب کے سابقہ جنرل سیکریٹری سینئر صحافی و کالم نگار قاضی جاوید سنائی اور صحافی میرمحمد نے الگ الگ خطاب کرتے ہوئے کہا سکرنڈ میں اور بھی پریس کلب کھل چکے ہیں جو غیر آئینی ہیں اور سکرنڈ میں پریس کلبوں میں واحد سکرنڈ پریس کلب ادارہ ہے جو رجسٹرڈ اور آئینی ادارہ ہے الحمداللہ اس ادارے کا ہر صحافی اپنی ایمانداری سے صحافت کے فرائض ادا کر رہے ہیں ہم اپنے ادارے کو ادارے کے آئین اور دستور کے مطابق چلائیں گے ہم ہمیشہ نوجوانوں کی سربراہی کرتے آرہے ہیں اور کرتے رہیں گے ہمارے ہاں کوئی سینئر یا جونیئر نہیں ہیں ہم سب ایک جسم کی معنی رکھتے ہیں اگر جسم کے ایک حصے کو تکلیف ہوتی ہے تو اس کا درد پورا جسم محسوس کرتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ایکسپیرنس سے ہمارے نوجوان فائدہ اٹھائیں کیونکہ ہم نوجوانوں کے ہیں اور نوجوان ہمارے ہیں ہم سب اپنے ادارے کی بقا اور ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے اور اپنے ادارے کا نام روشن کریں گے اس موقع پر سکرنڈ پرس کلب کی نومنتخب باڈی کے عہدے داران کو صحافی راؤ ظفر کی جانب سے پھولوں کے ہار پیش کئے گئے

Comments (0)
Add Comment