سکرنڈ پولیس آپے سے باہر

نوابشاہ(رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز سکرنڈ)
سکرنڈ پولیس آپے سے باہر سکرنڈ شہر کی مشہور کاروباری شخصیت شکیل عطاری کے فرزند یاسر عطاری سے بیچ سڑک پر لوٹ مار اور تشدد.
اسسٹنت کمشنر سکرنڈ اور ٹاؤن افسیر پولیس کہ بھاری نفری لے کر سکرنڈ قاضی احمد روڈ پر انکروچمنٹ ہٹانے پہنچے تو پولیس اہکاروں کی جانب سے ٹھلیے والوں اور شہریون سے بدتمیزی اور غیر اخلاقی رویہ اپنایا گیا اور حد تو یہ کے شہر کے مشہور کاروباری شخصیت شکیل عطاری کے فرزند جو اپنی دوکان کا سامان اٹھا رہے تھے ان سے سامان چھیننا شروع کردیا جس پر مزحمت کرنے پر پولیس اہکاروں نے گالم گلوچ کرتے ہوئے نہ صرف سامان لوٹا بلکہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا تاجر یاسر عطاری کا کہنا تھا کہ سامان آیا تو دوکان میں لگانے لگے پولیس کے آنے پر انکو بتایا کہ ہم خود انکروچمنٹ سے بیزار ہیں اور اس عمل کو ہر طرح سے سپورٹ کرتے ہیں یہ سامان اندر کیا جارہا ہے جو ابھی کراچی سے پہنچا ہے لیکن پولیس اہلکاروں نے ایک نہ سنی اور سامانا اٹھا کر گالم گلوچ کرتے ہوئے تشدد پر اتر آئے مجھے انصاف فراہم کیا جائےاس موقع پر تاجر اتحاد کی جانب سے پولیس کے غیر اخلاقی رویہ کی شدید مزمت کی گئی اور ایس ایس پی تبیویر تبیو سے مطالبہ کیا گیا کہ لوٹا ہوا مال واپس کروا کر ملوث اہلکاروث کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے یاد رہے گزشتہ کئ روز سے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک جاری ہے لیکن اعلی حکام کی جانب سے کسی قسم کا کوئی نوٹس نہ لیا گیا…

Comments (0)
Add Comment