سیاستدان جھوٹے وعدے کر کے چلے جاتے ہیں

لوگوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہے سیاست دان آتے ہیں تو صرف ووٹ مانگنے کیلیے اور جھوٹے وعدے کرکے چلے جاتے ہیں
ڈیرہ غازی خان (ناصر چانڈیہ)ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے چھابری بالا کی بستی چانڈیہ کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے لوگوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہے سیاست دان آتے ہیں تو صرف ووٹ مانگنے کیلیے اور جھوٹے وعدے کرکے چلے جاتے ہیں گزشتہ دس سال سے اس بستی میں ایک بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا الیکشن سے پہلے سیاست دان آتے ہیں لیکن الیکشن کے بعد اس بستی کا راستہ بھول جاتے ہیں یہاں کے لوگوں کی ایک بھی ضرورت پوری نہیں ہوئی اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ان کی ضرورت پوری کی جائے اور یہاں سڑک کو بنایا جائے ورنہ الیکشن کے وقت یہاں ووٹ مانگنے کیلیے نہ آئیں

Comments (0)
Add Comment