سیدات لیڈیز کلب ریاض کی جانب سے رنگا رنگ تقریب

روپوٹ حاجی محسن ہاشمی (ریاض ) سیدات لیڈیز کلب ریاض کی جانب سے رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی اور انڈین خواتین کے علاوہ دیگر ممالک کی خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی، پاک ہاوس میں منعقد ہونے والی تقریب میں خواتین نے پاکستانی کلچر کو خوب نمایاں کیا اور پاکستانی ملبوسات پہن کر تقریب میں شرکت کی اس کے علاوہ بچوں کی جانب سے مختلف مقابلے ہوئے جن میں بچوں نے مختلف موضوعات پر تقاریر کیں جبکہ بچوں اور بچیوں نے پاکستان کے ملی نغمے بھی گائے اور حاضرین میں جذبہ حب الوطنی بیدارکیا اس کے علاوہ خواتین نے بھی گائیکی کی محفل سجائی اور خوب من پسند گیت گا کر خواتین کو محظوظ کیا، کوائز پروگرام کے ذریعے سوالوں کے جوابات دینے والوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا اسٹیج کو خواتین نے اپنی بھرپور صلاحیتوں اور مہارت کے ساتھ سجایا ہوا تھا جس میں دورے حاضر اور قدیم دور کے مطابق ماڈلز بنائے گئے تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیدات لیڈیزکلب کی سربراہ ام ابراہیم کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ خواتین کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جاے جس میں خواتین اور بچے بہتر انداز میں تفریح حاصل کر سکیں اس کے علاوہ گزشتہ کئی دنوں سے پاک بھارت کے مابین تناو کی صورتحال کے پیش نظر یہاں پر مقیم پاکستانیوں اور انڈین کیمونٹی بھی پریشانی کا شکار رہی اور اس اعتبار سے اس بار ہم نے پاکستانی خواتین کے ساتھ ساتھ انڈین خواتین کو بھی مدعو کیا تاکہ ہم یہاں سے محبت اور امن کا پیغام دیں تاکہ دونوں ملکوں کے سیاست دان نفرت کی بجائے باہمی رواداری اور اچھے ہمسائے ہونے کا ثبوت دیں یہ دور جنگوں کا نہیں بلکہ اپنی آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل دینے کا وقت ہے ہمیں دنیا بھر میں امن قائم کرنے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرنی چاہئیے اور امن کی جانب بڑھنے والے قدم کا ساتھ دینا چاہئیے تاکہ صرف ہندوستان یا پاکستان ہی نہیں پوری دنیا محبت اور امن کا گہوارہ بن جائے،سیدات لیڈیز کلب والدین کو اپنے بچوں کیلئے بہترین رشتوں کی تلاش میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔تقریب میں موسیقی کا مقابلہ جیتنے والی خواتین کو انعامات دئیے گئے،لیڈی اف دا ایوننگ جیتنے والی خواتین کو انعامات دے گے جھنوں نے عروسی ملبوسات کے علاوہ میک اپ اور ہئیر سٹائل کی کٹیگری کو بہتر انداز میں نبھایا تھا،مہمانا ن خصوصی میں شاہزین ارم ،بلقیس صفدر اور یاسمین اسلم نے شرکت کر کے تقریب کو رونق بخشی اس کے علاوہ اس-ٹی-سی-پے کے کنٹری مينيجر حامد مختار كا تعاون بھی بهرپور رہا.تقریب کے آخر میں شرکاء کو پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا.

Comments (0)
Add Comment