سید احمد شاہ کشکہ شریف حویلیاں میں محفل میلادالنبی و دعا عرس کا انعقاد کیا گیا۔

پیر سید احمد شاہ کشکہ شریف حویلیاں میں محفل میلادالنبی و دعا عرس کا انعقاد کیا گیا۔

محفل میلاد بروز اتوار 8 نومبر کو صبح دس بجے سے لیکر دوپہر 2 بجے تک ہوگی۔

پشاور(نمائندہ نوید خان) رپورٹ کے مطابق دربار عالیہ بنسبت رسولی پیر سید شاہد بادشbاہ کشکہ شریف حویلیاں میں ربیع الاول شریف کے سلسلے میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ساتھ میں سالانہ عرس مبارک حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ و پیر سید احمد شاہ رحمتہ اللہ علیہ ولی سرکار کی دعا کا انعقاد کیا گیا ہے محفل بروز اتوار 8 نومبر کو صبح دس بجے سے لے کردوپہر 2 بجے تک تو ہوگی،اس محفل پاک میں زائدین و مریدین ملک بھر سے شرکت کریں گے اس روحانی محفل میں ملک کے نامور اسکالرز اور نعت خواں حضرات شرکت فرمائیں گے۔اس بابرکت محفل کا اختتام سجادہ نشین پیر سید شاہد بادشاہ دامت برکات کے خاص ملفوظات اور اختتامی دعا سے ہوگا جس میں قبلہ پیر صاحب وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی اور عالم اسلام کے لئے خصوصی دعا فرمائیں گے۔تمام عالم اسلام کو اس محفل بابرکت میں خاص دعوت دی جاتی ہے۔محفل کا انعقاد زیر صدارت پیر سید شاہد بادشاہ و زیر سرپرستی صاحبزادہ سید زاہد حسین بادشاہ، صاحبزادہ سید مجاہد حسین بادشاہ اور زینت اسٹیج دیگر مشائخ عظام و علماء کرام ہونگے۔خواتین کے لیے پردے کا خاص انتظام رکھا گیا ہے، بعد از دعا لنگر عام تقسیم کیا جائے گا.

Comments (0)
Add Comment