سید سعید حسین گردیزی ایڈووکیٹ کی تیسری برسی منائی گئی

رپورٹ (حاجی محسن ہاشمی روپوٹ) باغ آزاد کشمیر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید سعید حسین گردیزی ایڈووکیٹ کی 3 برسی کے موقع پر چیرمین pyo ضیاء القمر آزاد کشمیر نے اور سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن باغ سید عامر خورشید گردیزی صاحب نے تقریر کرتے ہوئے ان کے کام کو خراج تحسین پیش کیا برسی کے موقع پر ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ممتاز قانون دان و سیاست دان سید سعید حسین شاہ گردیزی مرحوم کی سالانہ برسی کے موقع پر صدر جمعیت علما جموں و کشمیر مولانا امتیاز صدیقی ، خطیب مرکزی جامعہ مسجد باغ پیر سید عطاء اللّه شاہ ، چئیرمین پیپلز یوتھ آرگنائزیشن آزاد کشمیر سردار ضیاء القمر ، سابق ایڈمنسٹریٹر باغ سید عامر خورشید گردیزی ، سید شبیر شاہ ایڈوکیٹ ، سید حامد گردیزی و دیگر مقررین خطاب کر رہے ہیں ۔ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چشتیہ ہلڑ سیداں پیر سید خلیل حیسن شاہ چشتی و دیگر علماء کرام و سیاسی و سماجی حضرات سٹیج پر موجود ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment