شاہد خاقان کا صدارتی آرڈننس کو خود چیلنج کرنے کا اعلان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے صدارتی آرڈیننس کو خود بھی چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر آئین میں ترمیم کی جانی ہے تو اس کا مروجہ طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس کو میں بھی چیلنج کروں گا، ووٹ اوپن کرنا ہے تو سب اوپن ہونا چاہیے۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ممبران اپنے امیدواروں کو ووٹ دینے کو تیار نہیں، اس لیے آرڈیننس لایا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ دھرنے میں تبدیل ہونے سے متعلق پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی، دھرنے سے متعلق کئی سیاسی رہنما اپنی رائے کا اظہار کرچکے ہیں۔سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کچھ چیزیں اپنے ثبوت چھوڑ کر نہیں جاتیں وہ اپنے اپنے اثرات چھوڑتی ہیں، ثبوت تو ہم الیکشن میں دھاندلی کا بھی نہیں دے سکے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment