شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں اساتذه کا عالمی دن منایا گی

نوابشاہ(گل محمد لغاری شمع نیوز )نوابشاہ
شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شهید بینظیر آباد ڈائریکٹوریٹ آف پبلک رلیشںس کی جانب سے اساتذه کا عالمی دن منایا گیا. اس موقع پراستاد تیری عظمت کو سلام کے حوالے سے منعقد ھونے والے پروگرام کو خطاب کرتے هوئے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے کھا کہ میرا استاد میرا رھنما ھے. آج آپ کي محنت اور اساتذه کی لگن کو ديکھ کر مجہے اپنا بچپن یاد آگیا۔ میرے اساتذہ نے بہی وسائل کم ہونے کے باوجود ہم پر محنت کرکے ہمہیں اس مقام پر پنہچایا ہے۔ مجھے فخر ھے که اس یونیورسٹی میں اپنی خدمات دینے والے اساتذه نے اس یونیورسٹی کے قیام سے آج تک اپنے تجربے کواستعمال کرکے اپنی محنت سے طلبا اور طالبات کی اچهی تربیت کرکے انھیں بین القوامی سطح پر منوایا ھے. مجھے امید ھے کہ اس یونیورسٹی کے طالبعلم مستقبل قریب میں ایک اچھے اساتذه کے طور پر خصوصی طور پر سندھ کی تعلیم کی بھتری میں اپنا کردار ادا کریں گے. اس موقع پر طلبا اور طالبات نے اساتذه کو پہولوں کے تحائف پیش کیئے۔

Comments (0)
Add Comment