شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی میں تین روزہ اسپورٹس فیسٹیول

رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ
شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی میں تین روزہ اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار افتتاح
شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی میں تین روزہ اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار افتتاح,طلبا کو صحت مند سرگرمیوں کے لیے ہر ممکن اقدام کرینگے,صحت مند ذہن کے لیے کھیل کود لازمی ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف
شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی میں تین روزہ اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد کی گئ اس موقع پر تقریب کا افتتاح وائس چانسلر شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے کیا,تین روزہ اسپورٹس فیسٹیول میں,کرکٹ,بیڈ منٹن,400 میٹر کی دوڑ,رساکشی,نیزابازی,ڈسک پلیٹ سمیت دیگر کھیلوں میں طلبا کے مابین مقابلے جاری ہیں,تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے کہا کہ ہمارہ کوشش ہے کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ طلباء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور صحت مند ماحول میں کھیل کود کے ذریعہ انکی ذہنی نشو نما کو بہتر سے بہتر پرورش دی جائے,کھیل کود سے صحت مند ماحول تخلیق ہوتا ہے,تقریب میں یونیورسٹی کے رجسٹرار نجمالدین سوہو,ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹس,افسران,اور شاگردوں نے شرکت کی,اسپورٹس فیسٹول میں انفارمیشن ڈپارٹمنٹ,ایحوکیشن ڈپارٹمنٹ,بزنس ڈپارٹمنٹ,میڈیا اسٹڈیز,کیسمٹری,جینٹکس,اور مالیکولر بائیولاجی,انگریزی,اکنامکس,اسٹیٹکس,سمیت دیگر شعبہ جات کے طلباء حصہ لے رہے ہیں جن کے مابین مقابلے جاری ہیں.

Comments (0)
Add Comment