شیخ رشید کے لیے اچھی خبر

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) سپریم کورٹ نے شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی۔نجی نیوز چینل ایکسپر یس نیوز کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کیخلاف گرلز گائیڈ کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ گرلز گائیڈ کی گرائی جانیوالی دیوار اگلے دن ہی تعمیر کر دی تھی۔گرلز گائیڈ کی وکیل عائشہ حامد نے معاملہ نمٹانے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے گرلز گائیڈ کیساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔ سپریم

کورٹ نے گرلز گائیڈ کو دی جانے والی لیز اراضی کو صرف گرلز گائیڈ کے استعمال کیلئے پابند کرتے ہوئے وزارت ریلوے کو اس زمین کے استعمال سے روک دیا۔عدالت نے شیخ رشید، ان کے بھتیجے ایم این اے راشد شفیق، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں نمٹا دیں۔واضح رہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق نے راولپنڈی میں گرلز گائیڈ سکول کو خالی کرانے کے لیے اس کی دیوار گروادی تھی جس پر ان کے خلاف گرلز گائیڈ کی جانب سے توہین عدالت کا کیس دائر کیا گیا تھا کیونکہ سپریم کورٹ نے گرلز اسکول کی زمین 99 سالہ لیز پر دینے کا حکم دیا تھا

شیخ رشید
Comments (0)
Add Comment