سندھ کے صوبائی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ میر ہزار خان بجارانی ان کی اہلیہ کی لاشیں برآمد۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس نے صوبائی وزیر اور اہلیہ کی لاشیں کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں ان کی رہائش گاہ سے برآمد کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر اور اہلیہ کی لاشیں ملنا تشویشناک ہے۔اس معاملے پر مزید تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ تحقیقات کادائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔ دوسری جانب اہل خانہ ذرائع نے بتایا میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں ڈیفنس میں ان کی رہائش گاہ سےملیں، کمرے کا دروازہ توڑ کر لاشیں برآمد کی گئیں۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر میرا ہزار خان بجارانی کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور ان کا شمار پارٹی کے سینئیر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ان کے قتل کی خبر پورے ملک میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔