عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے، اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی۔عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی، جبکہ ان کے ڈرائیور جاوید نے پہلے ہی موت کی تصدیق کردی تھی۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ذرائع محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ پوسٹ مارٹم ٹیم کی سربراہی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کریں گی، ٹیم میں دو میڈیکو لیگل افسران بھی شامل ہوں گے۔