عدالت نے عوامی تحریک کی در خواست خارج کردی

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے استغاثہ کیس کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ نے سنادیا،فیصلے کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور دیگر وزراءکی طلبی سے متعلق عوامی تحریک کی درخواست خارج کردی گئی۔

جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف،شہبازشریف ،خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید،خواجہ آصف ،توقیر شاہ اعظم سلمان اوردیگرکو بے قصور قرار دیدیااور عوامی تحریک کی درخواست خارج کردی جبکہ عدالت نے سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی درخواست خارج کردی اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے استغاثہ کیس میں نواز شریف، شہباز شریف سمیت سابق وزرا کو بے گناہ قرار دیا تھا جبکہ عوامی تحریک نے ٹرائل کورٹ کے فیصلہ کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی،جس پرفیصلہ محفوظ کیاگیا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment