عدالت کے باہرفائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

کشمور(نیوزڈیسک)عدالت کے باہر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،پولیس نے دونوں ملزموں کو حراست میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمور میں عدالت کے باہر موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،واردات کے بعد ملزم جب فرار ہونے لگے تو عدالت کے باہرموجودپولیس اہلکاروں نے دونوں کوگرفتارکرلیا ،پولیس کے مطابق مقتول کوپسندکی شادی پرلڑکی کے بھائیوں نے فائرنگ کانشانہ بنایا۔

فائرنگ
Comments (0)
Add Comment