عمران خان ، فواد چودھری سے ناراض ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، پارٹی ترجمان فواد چودھری سے ناراض ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے جہلم میں فلاپ شو پرعمران خان فواد چودھری سے ناراض ہیں اورانہوں نے پارٹی ترجمان کو مقامی رہنمائوں کے تحفظات دور کرنے کی سختی سے ہدایت بھی جاری کی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز جہلم میں فواد چوہدری کے حلقے میں انتخابی جلسہ منعقد ہوا جہاں شرکاء کی انتہائی کم تعداد نے عمران خان کا موڈ خراب کر دیااور فلاپ شو کی بڑی وجہ پارٹی مقامی رہنمائوں کے باہمی اختلافات تھے ۔

واضح رہے کہ جہلم جلسے میں عمران خان کے خطاب کے دوران پنڈال کا بڑا حصہ خالی رہا جبکہ عمران خان کا خالی کرسیوں سے خطاب کا معاملہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل رہا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment