عمران خان دھرنا سیاست چھوڑ کر میاں برادران کی پیروی کرتے اقتدار چھوڑ دیں , ڈاکٹر شازیہ سلیم

سرائے عالمگیر:ن لیگی رہنمالیڈی کونسلر ڈاکٹر شازیہ سلیم نے اپنے بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے قربانیاںدیں جبکہ عمران خان نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کو پروان چڑھایا اور منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے عوام کو تقسیم کرنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے جس سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچااب جبکہ پی ٹی آئی خود اقتدار میں ہے تو ڈالر بحران اور مہنگائی نے ہر طرف ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ عمران خان اور اس کی ٹیم خوابوں کے شہزادے ہیں جن کا حقیقت سے دورتک کاتعلق نہیں،جبکہ عمران خان کا جاری کردہ الیکشن دھاندلی ڈرامہ بری طرح فلاپ ہو چکااور میاں برادران سرخرو ہوئے توساری قوم کا مطالبہ ہے کہ عمران خان عوام کے خیر خواہ ہیں تواپنی غلطی کو تسلیم کرکے اسی چوک میں کھڑے ہو کر عوام سے معافی مانگیںاور آئندہ دھرنا سیاست چھوڑ کر میاں برادران کی پیروی کرتے ہوئے اقتدار چھوڑ دیں تاکہ آنے والے سالوں میں ملکی ترقی کے مشن کو یقینی بنایا جا سکے ۔

Comments (0)
Add Comment