عمران خان نے20 ایم پی ایز کو نکالنے کا اعلان کر دیا


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے پر بیس ایم پی ایز کو نکالنے کا اعلان کردیا ۔

بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جن ارکان کو نکال رہے ہیں وہ ہمارے کُل ارکان صوبائی اسمبلی کا ایک تہائی ہیں، اس اقدام کا الیکشن میں بھی نقصان ہوگا مگر تحریک انصاف نے اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کیا دوسری جماعتوں میں اتنی جرات اور اخلاقی طاقت ہے کہ اپنے ضمیر فروش ارکان کو نکالیں؟

ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتاہے سینیٹ الیکشن میں پیساچلتاہے لیکن اس کیخلاف کچھ نہیں کیاجاتا، ووٹ بیچنےوالے20 اراکین اسمبلی کوشوکاز جاری کررہے ہیں، اگران 20 اراکین اسمبلی نےوضاحت نہ دی توپارٹی سےبھی نکال دینگے، پیسے لینےوالے اراکین اسمبلی کے نام نیب کو دیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ووٹنگ پیٹرن کےتحت اپنے لوگوں کیخلاف تحقیقات کیں،تحریک انصاف کاٹکٹ لینےکیلئے اگر کسی نےپیسا دیا تو وہ پیساضائع ہوگا، گزشتہ بار ٹکٹ دینے پر توجہ نہیں دی لیکن اس بار ٹکٹ اس وقت دیاجائیگاجب میں مطمئن ہوں گا۔

عمران خان نے نوازشریف کی بیرون ملک روانگی پر تشویش کا اظہا بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے تھی، نواز شریف کیخلاف مقدمہ انتہائی سنگین نوعیت کا ہے، پہلے نواز شریف اہلیہ کی عیادت کے بجائے ’’کیوں نکالا‘‘ جلسے کر رہے تھے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment