عمران خان چند روز میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، شاہ محمود
- پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے عمران خان کو اسمبلیوں کی تحلیل کا اختیار دیا ہے، عمران خان چند روز میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ قومی اسمبلی سے ہمارے ممبران پہلے ہی باہر آچکے ہیں، ہم پارلیمان کا عملی طور پر حصہ نہیں ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں سب کو اعتماد میں لیا گیا ہے، تمام مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں، خواہش ہے پنجاب اور کے پی میں رمضان سے پہلے الیکشن کا عمل مکمل ہوجائے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معیشت تیزی کے ساتھ تنزلی کا شکا رہے، ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی، اعتماد کا فقدان بڑھتا چلا گیا تو ملک کا نقصان ہوگا، ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہیں گے جس سے ملک کا نقصان ہو