عمران خان کے تقریر کے بعد چلے جانے پر اپوزیشن نے کیا کیا؟

وزیراعظم عمران خان کے تقریر کے بعد ایوان سے چلے جانے پر اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا اور سینیٹ اجلاس سے واک آئوٹ کرگئے ۔اپوزیشن سینیٹرز نے کہا ہے کہ یہ شاہی فرمان نہیں کہ آپ بول کر چلے جائیں،رضا ربانی نے کہا کہ میں نے خود دیکھا وزیر اطلاعات نے وزیراعظم کو ایوان سے چلے جانے کو کہا۔ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ کے سیشن سے خطاب کیا اور تعریفیں سمیٹیں،ساتھ ہی فوری طور پر ایوان سے چلے گئے تو اپوزیشن نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم خان سواتی کو ہدایت کی کہ وہ وزیراعظم کو واپس لے کرآئیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایوان سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ ادوار میں وزیراعظم کے نہ آنے پر سینیٹ میں احتجاج ہوتا تھا ،آج اچھا آغاز ہوا ہے،اسے سراہنا چاہیے،وزیراعظم اور ان کی کابینہ ایوان کو جواب دہ ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment