عوام اب حکمرانوں کے کھوکھلے نعروں میں آنے والی نہیں ہے محمد الیاس


سرائے عالمگیر (سیدندیم نوشاہی )سینئر نائب صدر تحریک انصاف سینٹرل پنجاب و امیدوار حلقہ این اے71 چوہدری محمد الیاس نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں اب بھی دہشت گردی سے معصوم افراد کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں ملک میں عدم استحکام کی صورتحال ہے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کر نے والی بیرونی قوتوں پر کڑی نظر رکھنا ہو گی انھوں نے کہا کہ ملک کی عوام کو ہر روز نئے چلینجز کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جلد بازی میں حکومت کا پیش کیا گیا بجٹ کسی صورت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتا ،بجلی لوڈ شیڈنگ سمیت مہنگائی بیروز گاری کی صورتحال آج بھی وہی ہے جس کے ختم کر نے کے وعدے اور دعوے حکمران جماعت نے گزشتہ انتخابات میں کیے آج پھر وہی پرانے نعروں کے ساتھ ’’مو قع ‘‘ ملا تو یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے میدان میں اُتر رہے ہیں جبکہ ملک کی غیور عوام اب ان کے کھوکھلے نعروں میں آنے والی نہیں انھوں نے کہا کہ قائد عمران خان کے گیارہ نکات بہترین منشور اور ہر پاکستانی کے وژن کی عکاسی کر تے ہیں انشاء اللہ عوام ملک وقوم کی بہتری کیلئے تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں گے

Comments (0)
Add Comment