عید جیل میں یا جاتی امرا میں؟ فیصلہ محفوظ

سابق وزیراعظم نواز شریف ،ان کی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن (ر) صفدرعید جیل میں یا جاتی امرا میں منائیں گے؟اس حوالے سے تمام نظریں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر لگ گئی،ججز نے تاحال کچھ نہیں بتایا کہ فیصلہ کب سنایا جائے گا؟

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف،مریم نواز اور محمد صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے،وکلا صفائی اور وکلااستغاثہ احاطہ عدالت میں کیس کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اپنے چیمبر میں موجود ہیں،وکلا منتظر ہیں کہ ہائی کورٹ کے ججز فیصلہ سناتے ہیں کہ تاریخ دیتے ہیں۔

دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سزا معطلی کے درخواستوں پر مناسب فیصلہ سنائیں گے،نوازشریف حقیقی کرپشن سےبری ہوگئے،فلیٹس کرپشن کے پیسوں سے نہیں خریدے گئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے ٹی وی انٹرویوز کا حوالہ دیاجس پر جسٹس اطہر من الله نے کہا آپ اس کی تفصیل اپیل میں دیجیےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے قانون کے مطابق مقدمات فکس کرنے کے بعد فیصلہ دینا ہے ۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ میرا نہیں خیال میرے دلائل حد سے بڑھے ہوئے ہیں،میرا بہت سادہ سوال ہے،آج میں یہ کہتا ہوں کہ یہ میرااثاثہ ہے،اب قانون کی پوزیشن بہت سمپل ہے۔بشکریہ روز نامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment