اسرائیلی اخبار کےمطابق یہ فیصلہ ارجنٹینا کی فٹبال ایسوسی ایشن نے کیا۔ جس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ارجنٹینا کے صدر کو فون کرکے اس معاملے میں مدد کی اپیل بھی کی۔اس سے قبل 70 فلسطینی بچوں کےایک گروپ نے ارجنٹینا کے فٹبالر لیونل میسی کو ایک خط لکھا تھا، جس میں بچوں نے اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ میں شرکت نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔میچ مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں ٹیڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جاناتھا جو 70 سال پہلے عرب اسرائیل جنگ میں تباہ ہو گیا ۔بشکریہ روزنامہ جنگ