فواد چوہدری کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا

چیئرمین ایس ای سی پی طاہر محمود کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا تھا کہ طاہر محمود فرار ہوگئے ہیں،جب چیئرمین ایس ای سی پی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن سامنے آگیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق طاہر محمود کو پی ٹی آئی حکومت نے خود بیرون ملک جانے کی چھٹی دی ہے۔

وزارت خزانہ نے چیئرمین ایس ای سی پی کو 12 روز کی بیرون ملک جانے کےلئے چھٹی منظور کی ہے۔

وزرات خزانہ کے مطابق طاہر محمود 24 دسمبر سے 4 جنوری تک بیرون ملک چھٹی پر گئے ہیں،وہ 5 جنوری کو ڈیوٹی پر واپس آجائیں گے ۔

فواد چوہدری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ چیئرمین ایس ای سی پی طاہر محمود ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment