فواد چوہدری کے خلاف تحریک استحقاق پیش

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد کے خلاف تحریک استحقاق پیش کردی اورمطالبہ کیا کہ وزیر نے جو الزامات لگائے ان کا ثبوت دیں ورنہ ایوان میں آکر معامی مانگیں۔

فواد چوہدری کی گزشتہ روز کی تقریر پر سینیٹ میں گرما گرمی رہی،مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جب کمینے عروج پاتے ہیں،اپنی اوقات بھول جاتے ہیں، آپ مدینہ کی ریاست کے وزیر ہیں کہ رنگیلا شاہ کی۔ ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ میرا نام لےکر وزیر نے کہا کہ میں پی آئی آئی اے میں لوڈر تھا، اگر مزدور تھا، مزدور ہونے میں کیا برائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ وزیر پیدا ہوئے تھے تب میں نے بی اے ایل ایل بی کر چکا تھا،میں ٹریفک سپروائز تھا، پروموشن نہیں لی کہ یونین میں سیاست کرنی تھی ۔

مشاہد اللہ خان نے یہ بھی کہا کہ وزیر اطلاعات کو ثابت کرنا ہو گا کہ میں نے اپنے بھائی اور کزن کو عہدوں پر لگایا،فواد چوہدری نے مجھ پر بے بنیاد الزام لگایا ، وہ اس کا ثبوت دیں۔

ان کا کہناتھاکہ میں وزیر اطلاعات کو ان کی نانی یاد دلادوں گا،عمران خان کو ایسے وزیر سے وزارت واپس لے لینی چاہیے۔اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے کمینے کا لفظ کارروائی سے حذف کردیا ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment