فیول کے ا ستعمال پر نیا ٹیکس

پنجاب حکومت نے محکمہ ایکسائز کو ڈیزل اور پٹرول پر ایک روپیہ فی لیٹر کی شرح سے ’’کاربن اخراج ٹیکس‘‘ عائد کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے گاڑیوں سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلیے محکمہ ایکسائز کے ذریعے ڈیزل اور پٹرول پر ایک روپیہ فی لیٹر کی شرح سے کاربن اخراج ٹیکس عائد کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 30سے 35ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی تجاویز تیار کر لی ہیں ، پنجاب کو تین حصوں جنوبی ، شمالی اور وسطی پنجاب کی تقسیم کے تحت فنڈز دئیے جائیں گے ،وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے اہم اجلاس 10جون کو طلب کر لیا ۔
نجی ٹی وی نے محکمہ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے حولے سے بتایا ہے کہ آئندہ بجٹ میں زرعی آمدنی کی شرح بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے، صوبے میں فیول کے ا ستعمال پر ایک فیصد نیا کاربن ٹیکس لگانے پر غور کیا جا رہا ہے اور ذرائع کے مطابق اس تجویز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پروفیشنل ٹیکس کادائرہ کاربڑھانے کی تجویز بھی زیرغور ہے تاہم وکلا ء پروفیشنل ٹیکس لگانے کی تجویز موخر کر دی گئی ۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بجٹ برائے مالی سال 2019،20 کیلئے صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ پنجاب کو تین حصوں جنوبی ، شمالی اور وسطی پنجاب کی تقسیم کے تحت فنڈز دئیے جائینگے، وزیر اعظم نے پنجاب کے بجٹکے حوالے سے اہم اجلاس 10جون کو طلب کر لیا ۔ میڈیا رپورٹس میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں جنوبی پنجاب کیلئے 35فیصد، شمالی پنجابکیلئے 33فیصد جبکہ وسطی پنجاب کیلئے 32فیصد مختص کرنے کی تجویز ہے

Comments (0)
Add Comment