قاتل کی گرفتاری کے لیے ریلی نکالی گئی

سکرنڈ(رپورٹ گل محمد لغاری لغاری)
سکرنڈ میں ارشاد رانجھانی کے قاتل رحیم پٹھان کی گرفتاری کے لیے ریلی نکالی گئی کراچی میں بےدردی سے قتل کیا گیا ارشاد رانجھانی کے قاتل رحیم شاہ پٹھان کو گرفتار کرنے کے لیے اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی ایس آئی یو پی کے فاروق رند ۔ سیف بلوچ اور میر رزاق کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا قاتل رحیم شاہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور سندھ حکومت اور وفاقی حکومت سے انصاف کا مطالبہ بھی کیا گیا اس موقع پر ایس آئی یو پی کے رہنماؤں نے کہا کہ ارشاد رانجھانی کا بے دردی سے قتل کیا گیا ہے یہ قتل سندھ کی شعور کا قتل ہے یہ کہاں کا انصاف ہے کسی بے گناہ کو ڈاکو ٹھہرا کر قتل کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ہم اعلی قیادت سے اپیل کرتے ہیں قاتل رحیم شاہ پٹھان کو پاکستان کے قانون کے مطابق گرفتار کرکے سخت سزا دی کر ارشاد رانجھانی کہ لواحقین کے ساتھ انصاف کیا جائے جو پاکستان کے قانون اور آئین کے مطابق ان کا حق ہے

Comments (0)
Add Comment