تفصیلات کے مطابق شاداب خان پاؤں کی انجری کا شکار ہیں اور انکی انجری بہتر ہونے میں مزید 4 ہفتے درکارہوں گے۔ شاداب خان 3 دسمبر کو یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی پر سیالکوٹ کیخلاف کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے ، کراچی میں نیشنل ٹی 20 میچ میں فیلڈنگ کے دوران شاداب خان کا پاؤں مڑ گیا تھا جسکے بعد انہیں پیٹھ پربٹھا کر گراؤنڈ سے باہر لے جانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس بات پر ناراض بھی ہوا کہ زخمی کھلاڑی کو اسٹرایچر کے بجائے ساتھی کرکٹر کندھے پر کیوں لے کر گئے ؟جبکہ تمام میڈیکل سہولتیں موجود تھیں۔