قوم سے جھوٹ بولنے والے خواجہ آصف اپنے انجام کو پہنچ گئے محمد الیاس


سرائے عالمگیر(ارشد قاضی)جو ملک و قوم سے مخلص نہیں اس کا انجام نواز شریف اور خواجہ آصف سے مختلف نہیں ہو سکتا، چوہدری محمد الیاس ۔خواجہ آصف کی نا اہلی پر پوری قوم اور پا کستان تحریک انصاف کا ہر کارکن مبارک باد کا مستحق ہے ان خیالات کا اظہارسینئر نائب صدر تحریک انصاف سینٹرل پنجاب و امیدوار حلقہ این اے71 چوہدری محمد الیاس نے اپنی رہائش گاہ پر حلقہ این اے71کے مختلف علاقوں سے آئے پارٹی رہنمائوں و کارکنان کی بڑی تعداد کو ہائیکورٹ اسلام آباد سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نا اہلی پر مبارک باد پیش کر تے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ قوم سے جھوٹ بولنے والے اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں،جن کا لیڈر صر ف سڑکیں اور موٹروئے بنانے کو ملکی ترقی و خوشحالی کا نام دے جن کی ناکام پالیسیوں سے ملک کی عوام صحت و تعلیم سمیت بنیادی سہولیات سے محروم ہو وہ عوامی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے،قوم سے جھوٹ بولنے والے ملک وقوم کی کیا خدمت کریں گے انھوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے ملک سے لوٹ مار کر کے فرار ہو نے کیلئے’’اقامے‘‘ بنوائے ان کی اصلیت کو عمران خان نے بے نقاب کر دیا انشاء اللہ تحریک انصاف اس ملک سے کرپٹ مافیا کا خاتمہ کر کے دم لے گی۔

Comments (0)
Add Comment