لنکاشائر ٹی ٹونٹی سپر لیگ سیزن 2024سمی فائنل اور فائنل ڈے

بولٹن میں سجا کرکٹ کا میلہ جس میں ہوئے کانٹے دار مقابلے مقابلے ایسے کہ ہر ایک میچ میں ہوئی چھکے چوکوں کی بارش اور اڑی وکٹیں، تفصیل کے مطابق لنکاشائر ٹی ٹونٹی سپر لیگ 2024 کے سیمی فائنلز اور فائنل کے مقابلے فارنورتھ سوشل کرکٹ کلب پر منعقد ہوئے ،سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں چیتھم ہل ، بلیکبرن نائٹ رائیڈر، بلیکبرن سلطان، آشٹن ٹائیگر، نے کھیلے، پہلا مقابلہ بلیکبرن نائٹ رائیڈر اور بلیکبرن سلطان کے درمیان ہوا جس میں بلیکبرن سلطان نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 136 رنز پر آل آوٹ ہو گئی، بلیکبرن سلطان کی جانب سے کوئی اچھا آغاز نہ ہوا اور اس کی پہلی دو وکٹیں صرف 10 رنز پر گر گئی تیسری وکٹکی شرکت داری میں عمران اور محمدزاہدنے رنزکو سنبھالادیا اور 50 رنز سے زیادہ کی شرکت داری کی عمران کے آوت ہونے کے بعد کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 136 رنز پر ڈھیرہوگئیبلیکبرنسلطانکی جانبسے سب سےزیادہ سکور محمدزاہدنےبنائے، بلیکبرن نائٹ رائیڈر کی جانب سے عادل احمد اور عثمان طارق نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا، 136 رنز کا تعاقب کرتے ہوئےمقررہ ہدف 18 اوورز میں پورہ کر لیا میچ کے بہترین کھلاڑی محمد جمال قرار پائے انہوںنے50 پلس رنز کئے اور ٹیم کو فائنل میں رسائی دلائی ،دوسرا سیمی فائنل آشٹن ٹائیگر اور چیتھم ہل کے درمیان ہوا جس میں چیتھم ہل نے با آسانی میچ جیت لیا، آشٹن ٹائیگر کا کوئی بھی بیٹسمین چیتھم ہل کے بالروں کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا اور آشٹن ٹائیگر 125 کا ٹارگٹ دے سکی جو چیتھم ہل نے آسانی سے پورا کرتے ہوئے آشٹن ٹائیگر کو 5 وکٹوں سے شکست دی اچھی بیٹنگ کی وجہ سے مین آف دی میچ افتخار نزیرقرار پائے افتخار نزیر نے اپنے جارحانہ اندازمیں کھیلتےہوئے64 رنز بنائے جس میں سات چھکے شامل تھے ،فائنل میچ میں مقابلہ بلیکبرن نائٹ رائیڈر اور چیتھم ہل کے درمیان ہوا چیتھم ہل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا مگر اس دفعہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور چیتھم ہل کے بالروں کی طرف سے اچھا آغاز نہ ہوا اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بلیکبرن نائٹ رائیڈر کے بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے پاور پلی میں 70 سے زیادہ رنز بنائے اور مقررہ 20 اوورز میں 166 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا جواب میں چیتھم ہل کا کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہ کھیل پایا اور چیتھم ہل 26 رنز سے ہار گئی اور فائنل میچ کے مین آف دی میچ عثمان طارق قرار پائے اور اس طرح بلیکبرن نائٹ رائیڈر لنکا شائر ٹی ٹونٹی سپر لیگ 2024 کی چمپئن قرار پائی، بعد میں دونوں ٹیموں اور امپائرز میں انعامات تقسیم کئے گئے ، فائنل میچ کے مہمان سپیشل مہمان خصوصی پاکستان کے سٹار کرکٹر حسن علی عابد علی تھے۔جناب پاکستان تحریک انصاف نارتھ ویسٹ یوکے کے سنئیر نائب صدر چوہدری بابر حسین، جناب بولٹن کونسل کے سابق مئیر اور کونسلر جناب اختر زمان چوہدری ، جناب سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد طارق اور اوپن ہاوس کے مالک جناب محمد یونس تھے، فائنل ڈے کا مین سپنسر سپائس اینڈ سپرٹ ریسٹورنٹ کی طرف سے تھے ،تمام مہمانوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو داد دی اور حوصلہ افزائی بھی کی تمام مہمانوں کا کہنا تھا کہ ایسے ایکٹیوٹی ہونی چاہیے اور ہم اپنی طرف سے پوری سپورٹ بھی کرے گے بعد میں لنکاشائر ٹی ٹونٹی لیگ کے چئیرمین صبا غوث نے تمام مہمانوں اور ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پوری کوشش کریں گے کہ یہ ایونٹ ایسے ہی چلتا رہے اور ہم ینگ کرکٹر کو ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا کرتے رہے گے، جابر علی چوہدری بیورو  چیف  شمع نیوز  مانچسٹر یوکے

 

Comments (0)
Add Comment