ریاض
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم نارووال کا رہائشی تنویر نامی نوجوان نےسعودی عرب مدینہ منورہ سے آن لائن نیا پاسپورٹ بنوانے کے لئے اپلائی کیا لیکن پاکستانی پاسپورٹ عملے نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے تنویر نامی نوجوان کی جگہ لڑکی کی تصویر چسپاں کر دی۔
نوجوان کا کہنا ہے کہ اب وہ جدہ آفس کے چکر لگا رہا ہے لیکن اس کا پاسپورٹ درست نہیں کیا جا رہا۔ تنویر نامی نوجوان نے پاکستان حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس کا پاسپورٹ درست کیا جائے تا کہ وہ پاکستان آ سکے۔