لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی فوج میں خدمات پر ایک نظر

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی فوج میں خدمات پر ایک نظر وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو پاکستان کا 17واں آرمی چیف تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے منگلا میں آفیسرز ٹریننگ اسکول پروگرام کے ذریعے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، اُس وقت کے کمانڈر ٹین کور جنرل قمر جاوید باجوہ کے ماتحت بطور بریگیڈیئر شمالی علاقہ جات فورس کمانڈ کی۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو 2017ء کے اوائل میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس تعینات کیا گیا۔توبر 2018 ء میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آئی ایس آئی کا سربراہ بنا دیا گیا، تاہم 8 ماہ کی مختصر مدت کے بعد ان کی جگہ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کر دیا گیا۔بطور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر2 سال تک کور کمانڈر گوجرانوالہ رہے جس کے بعد وہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں بطور کوارٹر ماسٹر جنرل اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر دوسرے آرمی چیف ہوں گے جو ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کے سربراہ رہ چکے ہیں، ان سے قبل یہ اعزاز جنرل اشفاق پرویز کیانی کے پاس تھا۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہیں جو اعزازی شمشیر یافتہ ہیں

Comments (0)
Add Comment