لینز پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) کے اعزاز میں عشایہ….
لینز پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) کا ویانا سے لینز پہنچنے پر ندیم رضا کی سرپرستی میں پرتپاک استقبال کیا گیا،اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے صدر ندیم خان ، نائب صدر غضنفر علی شاہ ،جرنل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،،مجلس عاملہ کے چیر مین لالہ محمد حسین خان تبسم،الحاج خواجہ نسیم (وائس چیرمین قونسل کمیٹی) ،عمران علی مغل (ترجمان) اور پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) کے عہدیداران کے علاوہ لینز پاکستانی کمیونٹی نے خصوصی طور پر شرکت کی.لینز پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ندیم رضا نے تمام مہمانوں کو تقریب میں شرکت پر خوش آمدید کہا تقریب کا آغاز حاجی ندیم کی تلاوت سے ہوا۔ نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاجی اقبال کو حاصل ہوئی اس موقع پر ندیم رضا نے کہا لینز پاکستانی کمیونٹی کے تاثرات پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے لیے قابل تعریف ہیں۔لینز میں بسنے والے تمام پاکستانی یک جان ہو کر اور شانہ بشانہ پاکستانی کمیونٹی کے مفادات کے لئے کام کریں گے انہوں نے لینز پاکستانی کمیونٹی کی تشویش اور تحفظات سے آگاہ کیا.اور کہا کہ ہم یہاں صرف پاکستانی کمیونٹی اور تمام لوگوں خاص طور پر پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے سلسلے میں بیٹھے ہیں اور یہ تقریب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہم پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے سربراہان جنہوں نے اس تنظیم کی بنیاد رکھی ان کے بہت ممنون اور مشکور ہیں کے جنہوں نے سب پاکستانیوں کو ایک جگہ اکھٹا کیا.اس موقع پر خواجہ منظور احمد نے کہا کہ میرے لینز کے لوگوں سے تعلقات بہت پرانے اور قریبی ہیں. ہم پوری لینز پاکستانی کمیونٹی کا اس فورم کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ہم سب مل کر پاکستان کو مضبوط کریں گے ہم اپنے بچوں کے لیئے آسٹریا میں کچھ کر کے جائیں تاکہ وہ پاکستان کے لیئے کام کر سکیں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا تمام پاکستانیوں کے لیے بنا ہے اس کا مقصد سب سے پہلے اپنی کمیونٹیوں کی خدمت کرنا اور پاکستانیوں کا آسٹریا میں ایک مثبتت تاثر پیدا کرنا ہے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اہم خدمات سرانجام دینے والے پاکستانی اور اپنے اپنے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرنے والوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے آسٹریا میں پاکستانیوں میں شعور اور اہم معاملات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ترقی و کامیابی کی راہ پر پاکستانیوں کو گامزن کرنا ہی اس فورم کا مقصد ہے.پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیر مین لالہ محمد حسین خان تبسم نے بڑی تفصیل سے فورم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوے بتایا کہ دو سال پہلے لگایا گیا ایک پودا ایک تناور درخت بن چکا ہے مزید ان کا کہنا تھا ہمیں ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے اسے فعال بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے ہونگے تاکہ تمام پاکستانیوں کا اس پر اعتماد بحال ہو۔ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا اس وقت تک کامیابی و کامرانی کی طرف گامزن نہیں ہو سکتا جب تک کمیونٹی کے رہنما اور عوام اس میں بہتری لانے کیلئے اپنی رائے نہیں دیں گے۔ مزید کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں کا مادر وطن سے جذباتی لگائو برقرار رکھنا ہو گا نوجوانوں نے پاکستان کا پرچم دنیا بھر میں بلند کرنا ہے ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے میری خدمات دن رات حاضر ہیں.آپ سب کو حق حاصل ہے کہ تنقید کریں مگر تنقید تعمیری کریں جو پاکستان کے حق میں ہو،صدر ندیم خان نے کہا کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لئے مثبت کردار نبھانا ہو گا پاکستانیوں میں ہمیشہ بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کی کوشش کی جائے .یہ آسٹریا میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کا پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) ہے ۔اس کے اغراض و مقاصد میں واضح ہے کہ اسے بلا امتیاز کمیونٹی ارکان کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔مزید ان کا کہنا تھاہمارے لیے کمیونٹی کی فلاح و بہبود ہر چیز سے مقدم ہے نیک نیتی سے کوئی بھی کام کیا جائے اس میں اللہ تعالیٰ برکت ڈال دیتے ہیں اللہ تعالیٰ کے کرم سے کمیونٹی ایک پلیٹ فارم پر آچکی ھے.الحاج خواجہ نسیم نے کہا کہ نوجوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کا سلسلہ ہمیشہ جاری رکھیں گے نوجوانوں کو کرکٹ، فٹ بال ٹیموں میں نمایاں مقام دلانے کے لئے عملی کوششوں کے ساتھ ساتھ تمام کمیونٹی کو یکجا کرنے کے لئے بہترین منصوبہ بندی کریں گے۔مزید ان کا کہنا تھا پاکستانی کمیونٹی بھی اگر اتحاد کرے، مل کر کام کرے تو پاکستانی لوگ بہت سی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں، قومیں اتحاد کے ذریعے بھی ترقی اور باوقار مقام حاصل کر سکتی ہیں ہمیں اتحاد اور برداشت کی پالیسی پر عمل کرنا ہو گا پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) پر پورے پاکستانی اعتماد کرتے ہیں پاکستانی کمیونٹی فورم پر بہت معنی خیز گفتگو کی گئی اور اس کے بنیادی ڈھانچہ پر بحث کی گئی ویانا کمیونٹی کے ساتھ پیار اور محبت کو فروغ دینے کے سلسلہ میں مشاورت اور آگے کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لے اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی تنظیم کے اغراض و مقاصد اور تنظیم کے منشو ر مجلس عاملہ پر تبادلہ خیال ہوا جس میں سب نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور ایک ایک پوائنٹ پر تفصیلی مشاورت کی گیئی.اختتام پر اللہ تعالٰی کے حضور گناہوں سے توبہ و مغفرت اور پاکستان کی خوشحالی و سلامتی و مسلمانوں میں اتحاد و بھائی چارے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی اور طعام ما حضر پیش کیا گیا.آخر میں ندیم رضا اور لینز پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) اور تمام لوگوں کا تقریب میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا گیا.