ماروی میمن کا شدید ردعمل آگیا

پاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنما ماروی میمن گزشتہ کچھ عرصے سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں جس کی وجہ اُن کے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے ازدواجی مسائل سے متعلق مبینہ معاملات ہیں۔وہ اس معاملے پر شریف خاندان سے بھی نالاں دکھائی دیتی ہیں۔ تاہم اب اُن کا ایک تازہ ترین ٹویٹ بیان سامنے آیا ہے جس میں اُن کی لفظی تنقید کی توپوں کا رُخ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو کی جانب مُڑ گیا ہے۔ ماروی میمن نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کچھ لوگوں کے لیے سچائی اور عزت ڈالر سے زیادہ اہم ہوتی ہے۔ بلاول نے شہادت کا فائدہ اُٹھانا سیکھا ہے اور اپنی نئی دریافت شُدہ بڑی بہن کو بھی یہی سکھا رہے ہیں۔ ماروی میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ غلط کمنٹس دینے والوں کو سوشل میڈیا پر بلاک نہیں کیا۔ وہ دیکھیں کہ ہر کسی کی زندگی میں پرائس ٹیگ نہیں ہوتا۔ کچھ لوگوں کے لیے سچائی اور عزت ڈالر سے زیادہ اہم ہوتی ہے۔ ماروی نے بلاول بھٹو اور مریم نواز کے مابین حالیہ ملاقاتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول نے (اپنی والدہ) کی شہادت کا فائدہ اُٹھانا سیکھا ہے اور اب اپنی نو دریافت شدہ بڑی بہن کو بھی یہی سکھا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہاں نئی دریافت شدہ بڑی بہن سے مراد لیگی رہنما مریم نواز سے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ماروی میمن کی خفیہ شادی کے متعلق ابھی تک دونوں نے میڈیا کے سامنے کھُل کر کوئی بات نہیں کی۔البتہ ماروی میمن نے اس حوالے سے اشاروں میں کئی ٹویٹس کرکے اسحاق ڈارکو وارننگ دی ہے کہ معاملہ طے نہ پانے کی صورت میں وہ ایک پریس کانفرنس میں تمام حقائق سامنے لائیں گی۔

ماروی میمن
Comments (0)
Add Comment