محمد ناصر کا راجہ عمر شایان کے اعزاز میں عشائیہ تفصیل کے مطابق راجہ عمر شایان کے آواز میں عشائیہ
کونسلر سنٹر سٹی برسلز محمد ناصر نے راجہ عمر شایان کو نیشنل چمپئین باکسنگ بیلجئم بننے کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ دیا ، جس میں ڈپٹی ہیڈ آف چانسلری پاکستان ایمبیسی برسلز جناب شہباز حسین صاحب نے خصوصی شرکت کی اور عمر کی اس کامیابی کو بیلجئم اور پاکستان کے لئے شاندار کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ، عمر نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں انہوں نے عمر کو پاکستان ایمبیسی میں آنے کی باضابطہ دعوت بھی دی ۔ جس کو راجہ عمر نے بخوشی قبول کیا ۔ کونسلر محمد ناصر صاحب کے دوست احباب برسلز کی معروف کاروباری و سیاسی شخصیت شکیل گوہر ۔ممتاز صحافی ندیم بٹ معروف کاروباری و سیاسی شخصیت شیخ کاشف ۔، جانی پہچانی شخصیت سردار صدیق نے عشائیے میں شرکت کی اورراجہ عمر کے باکسنگ چمپئین بننے پہ عمر کو مُبارک باد دی اور پھولوں کے گُلدستے پیش کیے ۔ اس موقعہ پر راجہ عمر کے والد محترم راجہ شبیر احمد نے کہا کہ جناب ناصر صاحب اور تمام احباب کا دل کی اتھاہ کہرایوں سے مشکور ہوں جنہوں نے عمر کی حوصلہ افزائی کی اور عمر کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ۔