مرکزی ملزم گرفتار

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ سانحہ چونیاں میں 4 بچوں کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کا نام سہیل شہزاد ہے جس کی عمر 27 سال ہے، چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے اور غیر شادی شدہ ہے، اس نے چاروں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی گئیں، 1649 مشکوک افراد کی جیو فینسنگ کی گئی، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے ملزم سے میچ کر گئے، ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ملزم کی شناخت کی۔ کیس کے حوالے سے متعلقہ اداروں نے بہت محنت کی ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Comments (0)
Add Comment