مریم نواز کی کل ہونے والی پیشی ملتوی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی کل ہونے والی پیشی ملتوی کردی ہے۔ نیب نے مریم نواز کی پیشی ملتوی کرنے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔
‏اعلامیے کے مطابق نیب نے کورونا وائرس کی وجہ سے مریم نواز کی پیشی ملتوی کی ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) میں آج ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں مریم نواز کی کل (26 مارچ) کو ہونے والی پیشی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (NCOC) کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس کی وباء کی تیسری لہر کے حوالے سے جاری حالیہ ہدایات کا بغور جائزہ لیا گیا
اجلاس میں بتایا گیا کہ این سی اوی کی جا سے ہر نوعیت کے ہجوم اکٹھا کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے بریفنگ میں بتایا گیا کہ مریم نواز کو اس سے قبل بھی پیشی کے لئے طلب کیا گیا تھا اور اس موقع پر نیب لاہور کی عمارت پر دانستہ شد ید پتھراؤ کا مظاہرہ کیا گیا، جو نیب کی تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے جبکہ ملزمان کیخلاف اس غیر قانونی برتاؤ کی ایف آئی آر بھی متعلقہ تھانہ میں درج ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور مفاد عامہ کے پیش نظر نیب کی جانب سے یہ اصولی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مریم نواز کی نیب لاہور میں کل کی پیشی ملتوی کر دی گئی ہے، تاہم نئی تاریخ کا اعلان بعد ازاں مناسب وقت پر کر دیا جائے گا
اس موقع پر نیب اجلاس میں انتظامی کو فی الفور تمام سکیورٹی اقدامات واپس ختم کرنے کی ہدایات جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment