مریم پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سامنے لانے اور اسے میڈیا کو دینے پر مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست تھانہ مصری شاہ لاہور میں دائر کی گئی۔ لاہور کے تھانہ مصری شاہ میں نجی فاؤنڈیشن کے صدر عامر رزاق کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو بدنام کرنے کی سازش کی۔عوام کو اعلی اداروں کے خلاف اکسانے اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ درخواستگزار کا کہنا تھا کہ اداروں کو بدنام کر کے مریم نواز غداری کی مرتکب ہوئیں۔درخواست گزار نے مریم صفدر اور ناصر بٹ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی ہے۔ یاد رہے کہ ہفتے کے روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی خفیہ کیمرے سے بنائی گئی ویڈیو لاہور میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران پیش کی جس میں جج ارشد ملک ناصر بٹ نامی شخص سے بات چیت کررہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ جج ارشد ملک کو نوازشریف کے خلاف فیصلہ دینے کے لیے بلیک میل کیا گیا اور اُن پر دباؤ ڈالا گیا۔ مریم نواز نے دعویٰ کیا تھا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ کو اپنے گھر بلوا کر انہیں بتایا تھا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے کے لیے انہیں مجبور کیا گیا۔ مریم نواز نے دعویٰ کیا تھا جج ارشد ملک نے دباؤ میں آ کر سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ کیا جس کا مبینہ طور پر انہوں نے ویڈیو میں بھی اعتراف کیا ہے۔ تاہم احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اس ویڈیو کو جعلی اور مفروضے کی بنیاد پر بنائی گئی ویڈیو قرار دیتے ہوئے اس ویڈیو سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

مریم نواز
Comments (0)
Add Comment