مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم فیصلے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے دشمن کو سرپرائز دینے کے اشارے کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے بھی اہم خبر آگئی ہے۔ سابق وزیر قانون اور رہنما پاکستان تحریکِ انصاف بابر اعوان نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم فیصلے کر لیے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم فیصلے کئے ہیں۔ تحریکِ انصاف کی حکومت، قوم کی دیرینہ آرزووں اور امنگوں کے مطابق آزادیِ کشمیر کے لئے آخری حد تک جائے گی‘‘۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ شب ترجمان پاک فوج کی جانب سے ان کے ذاتی ٹوئٹر اکاونٹ سے ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سب سے بہترین حکمت عملی وہ ہے جو دشمن کیلئے سرپرائز ثابت ہو۔جس پر سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہ پاکستان جنگ کی صورت میں بھارت کو جواب دینے کی حکمت عملی تیار کر چکا ہے۔ چیزیں نصب کر دی گئی ہیں۔ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو اسے 3 گنا زیادہ شدت سے جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے باعث پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر ہیں۔ بھارت کی جانب سے ایٹمی جنگ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ جبکہ پاکستان نے بھی جنگ کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک فوج اس تمام صورتحال میں مسلسل ہائی الرٹ پر ہے۔ اب ابر اعوان نے بھی بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم فیصلے کر لیے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment