برمنگھم ( پ ر) مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کےلئے برطانیہ میں کشمیر کانفرس کا وایا ذوم انعقاد کیا گیا جس کے میزبان پی ایس پی برطانیہ کے سنیئر وائس پریزیڈنٹ مرزا فیصل محمود نے پاکستان اور بھارت کی امن کے قیام کے لئے کامیاب بیک ڈور چینل ڈپلومیسی کو سہراتے ہوئے اپنے 5 رکنی پینل سے سوالات پوچھے ۔ پینل میں برمنگھم کمیونٹی فورم کے چیئرمین سابق کونسلر شوکت علی خان, تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب, ممتاز قانون دان بیرسٹر محمد ایوب, کونسلرذاکراللہ,کونسلربابرباز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا راجہ شوکت علی خان نے پاکستان اور انڈیا کا ایل او سی پر جنگ بندی پر سختی سے عمل کرنے پر اتفاق کرنے کے فیصلے کو سہرایا گیا اور یہ مطالبہ کیا گیا کہ یسین ملک, شبیر شاہ ,آسیہ اندرابی,انجینئر عبدالرشید سمیت 40 کشمیر ی حریت رہنماؤں کو انڈیا آزاد کرے۔ بیرسٹر ایوب نے کہا انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کسی بھی طرح قابل قبول نہیں اگر بھارت اس طرح کی سرگرمیوں سے باز نہیں آتا تو انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں مقدمہ درج کروانا چاہیے ۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان تعلاقات کے راستے میں مسلہ کشمیر رکاوٹ ہے بھارت اور پاکستان کشمیریوں پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں کر سکتے کشمیر کی تقسیم اور پرویز مشرف کے چار نکاتی فارمولے پر عمل درآمد کرنے کی کوئی سازش کی گی تو کشمیری اسے قبول نہیں کریں گے کشمیر کے مستقبل۔کا فیصلہ کشمیری کریں گے حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو ختم۔کرنے کی بھارتی سازشوں کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرہے بھارت پر دباو ڈالا جائے کہ وہ غیر قانونی اقدامات سے گریز کرے اس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔مسلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی دوطرفہ تناززعہ نہیں برطانوی حکومت انسانی حقوق کی پامالیوں کو بند کراے حریت قیادت پر قائم۔مقدمات کو ختم کرانے اور جیلوں سے رہا کرانے کے لیے بھارت پر سفارتی دباو ڈالے اور بھارت کو مجبور کیا جائے کہ کہ وہ امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرے خطے کا امن مسلہ کشمیر سے وابستہ ہے اور دو ایٹمی قوتوں کے درمیان کسی بھی فوجی تصادم کے نتیجے میں تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا بھارت کے ناپاک عزائم کو روکنے کے۔لیے اقوام ۔متحدہ مداخلت کرےاور اپنا کردار ادا کرے۔ کونسلر ذاکراللہ نے کہا پاکستان اور بھارت دو ایٹمی ملک ھیں اگر مسئلہ کشمیر پرامن حل نا ہوا تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے اس سے پوری دنیا کا امن متاثر ہو گا۔ کونسلر بابر باز نے کہا نوجوانوں میں کشمیر کاز کو اجاگر کرنے اور انہیں شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔