مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار

روپوٹ : حاجی محسن ہاشمی باغ خوفناک حادثہ مسافر بس گہری کھائی میں جا گری راولپنڈی سے باغ آنے والی کوسٹر حادثہ کا شکار ۔ 9 افراد جان بحق جبکہ 12 شدید ذخمی ۔ مساجد میں اعلانات جبکہ باغ انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی باغ اور راولاکوٹ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ زخمی میں 4 کی حالت زیادہ تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔زخمیوں کو مقامی رورل ہیلتھ سنٹر ارجہ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی اور دیگر ہسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا ہے ۔حادثہ کا شکار کوسٹر کا نمبر 2778 جبکہ محمد افراق کوسٹر ڈرائیور تھازیادہ تر مسافروں کا تعلق باغ و گردو نواح سے ہے۔زخمی افراد کی فہرست۔مقصود حسین بیگ ساکن ڈھکی نکر۔پشمین زوجہ مقصود ساکن ڈھکی نکر۔زوہیب ساکن بنی منہآساں۔سیف اللہ سکنہ جلال آباد۔۔سعید حکیم سکنہ جلال آباد۔عمر سکنہ قندیل کالونی۔محمد ارشاد سکنہ میرہ ڈھکی۔اویس ساکن پنڈی۔فوزیہ ساکن باغ ساجد ساکن حافظ آباد۔ظہور احمد ایس سی او ملازم باغ۔محمد خان ساکن پوٹن تین اشخاص شدید زخمی ہیں جنکے نام نہیں معلوم
شہید ہونے والےنبیلہ بی بی سکنہ چکارصابر حسین سکنہ چکارشیدہ بیگم زوجہ ستار محمد آسی سکنہ غربی مندری۔۔۔ڈرائور افراق ولد رزاق حال دھیرکوٹ۔چھ ماہ کی بچی دختر مقصود ڈھکی پندی

Comments (0)
Add Comment